منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس (کل) ہوگا، فکسنگ سکینڈل ایجنڈے میں شامل نہیں

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ( پی سی بی)کے گورننگ بورڈ کا اجلاس (کل)جمعرات کو لاہور میں ہوگا۔ حیران کن طور پرپی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کو ایجنڈے میں شامل ہی نہیں کیا گیا، اجلاس میں چیئرمین پی سی بی شہریارخان آئی سی سی میں پاکستان کے معاملات اور دیگر فیصلوں کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا گورننگ بورڈ جمعرات کی صبح 11 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں 44 ویں میٹنگ کیلیے اکھٹا ہوگا، ان دنوں پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کے سبب ملکی کرکٹ بحران کی زد میں ہے، مگر حیران کن طور پر یہ معاملہ ایجنڈے میں شامل ہی نہیں کیا گیا، اجلاس میں چیئرمین پی سی بی شہریارخان اپنی رپورٹ پیش کریں گے، وہ آئی سی سی میں پاکستان کے معاملات اور دیگر فیصلوں کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ اس موقع پر سالانہ اجلاس عام کے حوالے سے بھی بات ہوگی جس کا انعقاد 30 اپریل کو لاہور میں ہونا ہے، ڈومیسٹک افیئرز، کرکٹ اور گیم ڈیولپمنٹ تینوں کمیٹیز اپنی اپنی رپورٹس پیش کریں گی۔ آئی سی سی نے ’’ٹو ٹیئر‘‘ ٹیسٹ کے حوالے سے پاکستان سے بھی رائے مانگی ہے یہ معاملہ غورکیلیے کرکٹ کمیٹی کو سونپا جائے گا۔ پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی ایونٹ کے حوالے سے شرکا کو اپ ڈیٹ دیں گے،

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…