بارباڈوس (آئی این پی )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں نے سیریز سے قبل بھرپور پریکٹس شروع کردی،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے،پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 9:30پر شروع ہوگا،دونوں ٹیموں کے مابین سات ٹی ٹونٹی میچوں میں سے پاکستان نے پانچ اور ویسٹ انڈیز نے دو میچ جیتے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کنگسٹن کرکٹ اسٹیڈیم بارباڈوس میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے مابین ویسٹ انڈیز میں ابھی تک تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان نے دو اور ویسٹ انڈیز نے ایک میچ میں فتح حاصل کی،دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی 30مارچ جبکہ تیسرا یکم اپریل اور سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 02اپریل کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیزکیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریزکی تیاری شروع کردی۔پہلے روز قومی ٹیم نے ہلکی پھلکی ٹریننگ کی اور فیلڈنگ کوچ سٹیو ریکسن نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ پریکٹس کروائی۔تفصیلات کے مطابق قومی کر کٹ ٹیم نے کالی آندھی کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ہتھیار تیز کرنا شروع کر دئے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم طویل سفرکے بعد بارباڈوس پہنچی تھی، کرکٹرزنے اگلے ہی روزآرام کرنے کے بجائے پریکٹس کوترجیح دی۔کوچنگ اسٹاف کی زیرنگرانی پہلے فزیکل فٹنس سیشن ہوا جبکہ بعد میں ٹیم بلڈنگ کیلئے کھلاڑیوں نے فٹبال کھیلی۔ٹریننگ کے بعد کپتان سرفرازاحمد، ہیڈ کوچ مکی آرتھراورکوچنگ اسٹاف کیدرمیان میٹنگ ہوئی جس میں ویسٹ انڈیزکیخلاف ٹی 20سیریزکیلئے حکمت عملی بنائی گئی۔پہلے روز قومی ٹیم نے ہلکی پھلکی فزیکل تربیت کی۔ پریکٹس سیشن میں ٹیم کے فیلڈنگ کوچ سٹیو ریکسن نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ پریکٹس کروائی ،
دوسرے روز شاہین بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان پہلےٹی 20میچزکی سیریزکھیلی جائیگی، سیریزکا آغاز26مارچ سے بارباڈوس میں ہوگا۔دوسرا 30مارچ، تیسرا یکم اپریل جبکہ چوتھا اورآخری ٹی ٹوئنٹی2اپریل کوٹرینیڈاڈ میں شیڈول ہے۔