پشاور(نیوزڈیسک)”سیمی خان “کیلئے بڑے انعام کا اعلان، پشاو رزلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کیلئے بیس ہزار ڈالر کی اضافی انعامی رقم کا اعلان کردیا ،ڈیرن سیمی بہترین کارکردگی اور کپتانی کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ، جاوید آفریدی نے
ایک ٹویٹ کے ذریعے فیصلے کا اعلان کیا . ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی کے لئے شاندارکارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی کو بطور کپتان ٹیم ورک کو فروغ دینے کے جذبے کی وجہ سے بیس ہزار ڈالر کا اضافی انعام دیاجائیگا .بنگلہ دیشی سٹار کرکٹر تمیم اقبال کے لئے پانچ ہزار ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا۔