اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’ آپ سب کو عید پی ایس ایل فائنل مبارک ہو ،’’ کرکٹ کمز ہوم ‘‘سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)’’آپ سب کو عیدپی ایس ایل فائنل مبارک‘‘،’’کرکٹ کمز ہوم‘ ‘‘ سوشل میڈیاپرٹاپ ٹرینڈبن گیا،پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے پہلے منعقد ہونے والی اختتامی تقریب کے شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا کے ٹرینڈز پر پی ایس ایل کے چرچے شروع ہو گئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر کے ٹرینڈ میں اولین نمبر پر ’’پی ایس ایل فائنل لاہور‘‘تھا اور ساتویں نمبر پر پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی ٹرینڈ کر

رہے تھے جبکہ اگر صرف پاکستان کے ٹرینڈز پر نظر ڈالی جائے تو پہلے دس میں سے نو ٹرینڈ پی ایس ایل سے متعلق تھے۔پاکستان میں سب سے زیادہ ٹرینڈ ہونے والا ہیش ٹیگ ’’کرکٹ کمز ہوم‘‘تھا۔ اختتامی تقریب میں پرفارم کرنے والے علی عظمت دوسرے نمبر پر تھے جبکہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ساتویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہے تھے۔ٹوئٹر پر دن بھر متعدد پاکستانی شائقین کرکٹ لاہور میں پی ایس ایل فائنل میچ کے حوالے سے مختلف انداز میں خوشی کا اظہارکرتے رہے۔ ’’آپ کو اور آپ کے خاندان کو عید پی ایس ایل فائنل مبارک‘‘۔متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کی کمنٹری کرنے والے ایلن ولکنس نے اردو میں ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا’اختتامی تقریب بہت اچھی تھی مزہ آیا۔ان کے علاوہ پی ایس ایل کے ایک اور کمنٹیٹر ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر آئن بشپ نے ٹویٹ کی کہ اپنے تمام ساتھیوں کی طرح میں دعا کرتا ہوں کہ فائنل میچ مزے کا ہو جو ٹورنامنٹ اور پاکستان کے لوگوں کے شایانِ شان ہو۔امارات میں پی ایس ایل کی کمنٹری کرنے والے ایلن ولکنس نے اردو میں ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا’اختتامی تقریب بہت اچھی تھی مزہ آیا۔ان کے علاوہ پی ایس ایل کے ایک اور کمنٹیٹر ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر آئن بشپ نے ٹویٹ کی کہ اپنے تمام ساتھیوں کی طرح میں دعا کرتا ہوں کہ فائنل میچ مزے کا ہو جو ٹورنامنٹ اور پاکستان کے لوگوں کے شایانِ شان ہو۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جیسن گلیسپی نے بھی پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…