پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب، ڈیرن سیمی اور مارلن سیمولز کی دلیری ، گراؤنڈ میں مداحوں کو سرپرائز دیدیا

5  مارچ‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی اختتامی تقریب میں دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے پاک فوج کے جوانوں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور پاک فوج کے پیرا ٹروپرز نے قذافی اسٹیڈیم میں اترنے کا شاندار مظاہرہ کیا،گلوکار علی ظفر ،فاخر اور علی عظمت سمیت دیگر گلوکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کر کٹ کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

پشاور زلمی کے غیر ملکی کر کٹرز ڈیرن سمی اور مارلن سیمولز اختتامی تقریب کے دروان گراؤنڈ میں اکر جھومتے رہے اور اپنے مداحوں سے سیلفیاں بناتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی اختتامی تقریب کا باقاعدہ آغاز دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت سے کیا گیا جس کے لئے پاک فوج کے پیرا ٹروپرز نے قذافی اسٹیڈیم میں اترنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل کا ٹائٹل سانگ پیش کر کے عوام کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ علی ظفر کے بعد گلوکار فاخر نے اپنا مشہور زمانہ گانا ’تیرے بنا دل نا لگے‘ پیش کر کے شائقین کرکٹ کا لہو گرمایا۔ گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گراؤنڈ میں آئے اور ہاتھ ہلا کر شائقین کرکٹ کے نعروں کا جواب دیا۔ کھلاڑیوں نے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ تیسرے پلے آف میں کراچی کنگز کے خلاف زخمی ہونے والے شاہد آفریدی گراؤنڈ میں پہنچے تو پورا گراؤنڈ ’لالہ لالہ‘ کے نعروں سے گونج اٹھا جب کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستانی فنکاروں کی پرفارمنس پر جھومتے نظر آئے۔ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کے لئے قذافی اسٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجایا گیا جب کہ سیکیورٹی بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے انتہائی اہم میچ کے موقع پر سیکیورٹی اداروں کی طرف سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کا عمل بھی جاری رہے گا۔ ہاکی اسٹیڈیم میں 25 بستروں کا عارضی اسپتال بھی بنا دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…