بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل کے بعد دنیا کی معروف ترین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ساتھ میچ رکھ لیا ۔۔ شائقین کرکٹ تیاری کرلیں ۔۔ اسی ماہ ایک بار پھر سٹیج سجیں گے

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باربا ڈوس (آئی این پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ شیڈول سیریز میں 2 اضافی ٹی 20 میچز کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس طرح سیریز میں ٹی 20 میچوں کی کل تعداد 4 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کیلئے کرکٹ آپریشنز کے منیجررولینڈ ہولڈر نے کہا ہے کہ ’’ٹی 20 دلچسپ فارمیٹ ہے اور یہ ہمارے مداحوں کیلئے

ٹی 20 میچوں کے دوران پیدا ہونے والے سنسنی خیز ماحول کا لطف اٹھانے کا ایک اور بہترین موقع ہے۔‘‘پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو گی جس دوران 3 ون ڈے، 3 ٹیسٹ میچ اور 4 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اعلان کردہ شیڈول میں صرف 2 ٹی 20 میچ شامل تھے تاہم شائقین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ان کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق 4 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا ایک میچ بارباڈوس میں کھیلا جائے گا جبکہ باقی تین میچ کوئنز پارک اوول میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 26 مارچ کو ہو گا اور دوسرا میچ 30 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ یکم اپریل کو اور سیریز کا چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 3 ون ڈے میچ بھی کھیلے گی جن میں سے پہلا میچ 7 اپریل کو ہو گا،دوسرا میچ 9 اپریل کو او ر تیسرا میچ 11 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل سے 26 اپریل تک، دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اپریل سے 4 مئی تک اور پانچواں ٹیسٹ میچ 10 مئی سے 14 مئی تک کھیلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…