ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن نے پہلے کی نسبت کامیابیوں کے کون سے شاندار ریکارڈ قائم کر دیئے؟

datetime 3  مارچ‬‮  2017 |

دبئی /شارجہ(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )نے پہلے ایڈیشن کی نسبت دوسرے ایڈیشن میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کر دئیے۔ دبئی اور شارجہ میں پاکسان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال شائقین کی سٹیڈیمز میں حاضری دگنی رہی، پاکستان سپر لیگ کے دونوں سیزنز کے ٹکٹ فروخت کرنے والی کمپنی کیو ٹکٹس ڈاٹ کام کے مطابق اس سال تقریباّ دو لاکھ سے زائد شا ئقین کرکٹ

نے 20 سے زائد میچوں کو سٹیڈیمز میں آ کر دیکھا۔ کیو ٹکٹس ڈاٹ کام کے مالک تجندر سنگھ کا کہنا تھا کہ ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے والے لوگوں کی یہ تعداد گذشتہ سال شروع ہونے والے سپر لیگ کے ابتدائی ایڈیشن کے مقابلے میں دگنا زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپر لیگ میں ہونے والے اب تک کے ہر مقابلے میں اوسطً دس سے بارہ ہزار تماشائی سٹیڈیم میں موجود رہے۔ تجندر سنگھ کے مطابق دبئی کے کم از کم 22 ہزار سے زیادہ گنجائش کے سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ہونے والے مقابلے اور اس سے قبل منعقد ہونے والی پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران ہاؤس فل رہا۔ ان کے مطابق ویک اینڈ یعنی چھٹی کے دن ہونے والے تمام مقابلوں کے دوران شائقین کی سٹیڈیمز میں حاضری اوسطً 80 سے 90 فیصد تک رہی جبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے پہلے ناک آؤٹ میچ کے لیے بھی شارجہ کا سٹیڈیم فل رہا۔ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے پلے آف میچ میں تماشائیوں کی حاضری بھی تقریباً پاکستان سے باہر دبئی اور شارجہ میں منعقد ہونے والی سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال شائقین کی سٹیڈیمز میں حاضری 80 فیصد سے زیادہ رہی۔ پاکستان سپر لیگ کے اتوار کو لاہور میں ہونے والے فائنل میچ کی ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے بات

کرتے ہوئے تجندر سنگھ نے بتایا کہ فائنل کے لیے کیو ٹکٹس ڈاٹ کام پر آن لائن تقریباً 40 فیصد ٹکٹیں رکھی گئیں تھیں جو کہ تمام فروخت ہو چکی ہیں۔ تاہم کچھ آف لائن ٹکٹیں لاہور میں بینک آف پنجاب کی شاخوں پر دستیاب ہیں۔ سپر لیگ کے میچ دیکھنے کی لیے آنے والے تماشائیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے تقریباً 95 فیصد متحدہ عرب امارات میں مقیم سمندر پار پاکستانی تھے تاہم سپر لیگ میں بین الاقوامی

کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شمولیت کی وجہ سے دوسری قوموں کے لوگ بھی میچ دیکھنے کے لیے آتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بین الاقوامی ستاروں کی بڑھتی ہوئی شمولیت شائقین کے لیے کشش کا باعث بنی۔ وقت گزرنے کے ساتھ سپر لیگ میں کھیلے جانے والی کرکٹ کے معیار میں بھی بہتری آئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گراؤنڈز میں اس سال حاضری زیادہ دیکھنے کو ملی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…