منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سپر لیگ فکسنگ سکینڈل کا ڈراپ سین،فیصلہ ہوگیا

datetime 27  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)اسپاٹ فکسنگ کیس میں دوہرا معیار پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کے گلے پڑگیا۔ بکی سے ملنے کے باوجود محمد عرفان پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔ اسی بنیاد پر شرجیل خان اورخالد لطیف اپنے موقف پرڈٹ گئے۔ دونوں کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ کسی سے ملاقات کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔ ایسا کرنے والے دوسرے کھلاڑی بدستور پی ایس ایل کھیل رہے ہیں۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کا دوہرا معیار اس کے گلے پڑ گیا ہے۔

بورڈنے بکی سے ملاقات کرنے پر شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر دیا گیا تھا۔ جبکہ اسی جرم میں ملوث محمد عرفان اب بھی پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔ بورڈ نے شرجیل خان اورخالد لطیف کو چارج شیٹ دینے میں بھی کافی تاخیرکر دی۔ پھر جواب دینے کے لئے 14روز کی مہلت بھی دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پی ایس ایل کے خاتمے تک معاملے کو ٹالنے کے لئے کی گئی ہے۔ ایونٹ کے بعد اس مسئلہ کو ٹھنڈا کر دیا جائے گا۔ شرجیل خان اور خالد لطیف نے جرم تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ مشکوک شخص سے فین سمجھ کر ملے تھے اور اس کی آفر قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ کسی سے ملاقات کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔ ایسا ہی کرنے والے دوسرے کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔ یہ کارروائی پی ایس ایل کے خاتمے تک معاملے کو ٹالنے کے لئے کی گئی ہے۔ ایونٹ کے بعد اس مسئلہ کو ٹھنڈا کر دیا جائے گا۔ شرجیل خان اور خالد لطیف نے جرم تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ مشکوک شخص سے فین سمجھ کر ملے تھے اور اس کی آفر قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ کسی سے ملاقات کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔ ایسا ہی کرنے والے دوسرے کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے ابتدائی بیان اور اینٹی کرپشن یونٹ کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں فرق ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…