جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

سپرلیگ فکسنگ سکینڈل،کھلاڑیوں کے بعد شہریارخان اور نجم سیٹھی بھی زِد میں آگئے

datetime 14  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن) چیرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی اور چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ،ملک کوبد نام کرنیوالوں کو فوری برطرف کیاجائے،درخواست کا متن۔تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی اورچیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کیخلاف درخواست دائر کی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے

درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ،درخواست کی سماعت آج بروز بدھ کو ہوگی،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ سیکنڈل سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملک کو بدنام کرنیوالوں کو فوری برطرف کیا جائے،پٹیشن میں پی سی بی کی جانب سے سرفراز نواز کی روکی جانیوالی پنشن کو بھی حصہ بنایا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا فیصلہ بھی متنازعہ ہے۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…