جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

آفریدی کا کشمیریوں کے حق میں ایسا پیغام کہ بھارتی آگ بگولہ ہو گئے

datetime 9  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے جارح مزاج آل رائونڈر شاہد آفریدی اپنے جذبات کو احتیاط کے پردوں کے پیچھے کبھی بھی نہیں چھپاتے، یہی وجہ ہے کہ یوم کشمیر پر وہ بھی کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے جاری مظالم پر خاموش نہیں رہ پائے، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’’ کشمیر کئی دہائیوں سے

ظلم و ستم کا شکار ہے، یہی وقت ہے کہ ہم معصوم جانوں کو بچانے کے لئے اس مسئلے کو حل کریں‘‘۔ایک اور ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ’’ کشمیر دنیا میں ایک جنت ہے اور ہم اسی معصوموں کے خون سے آلودہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے‘‘۔ان کے ان ٹویٹس کا سامنے آنا تھا کہ بھارتیوں کو مرچیں لگنا شروع ہوگئی، انہوں نے چہروں پر سے شرافت کا پردہ اْتارتے ہوئے اپنی ذہنیت کے عین مطابق گالم گلوچ شروع کردی۔ایک سوہاگ نامی اکائونٹ سے کسی نے اپنے اندر کے گند کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ تم دودھ مانگو گے ہم کھیر دیں گے، تم کشمیر مانگو گے ہم چیر دیں گے‘‘۔ایک اور گنیش نامی شخص نے کہا کہ ’’ تم لوگ بھارت سے ورلڈ کپ میں ایک میچ تک تو جیت نہیں سکتے ہو اور بات کرتے ہو کشمیر کی‘‘۔بہت سے لوگوں

کی ٹویٹس تو لکھنے کے بھی قابل نہیں ہیں، اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے ملک میں ’لیٹرینیں‘ صاف کرانے کی مہم چلانے کے بجائے اپنے لوگوں کے ذہنوں میں موجود گندگی صاف کرانے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…