منگل‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2026 

پی ایس ایل کی دھوم گونجنے لگی، معروف کرکٹرکا پاکستان کےحوالے سے بڑا دعویٰ

datetime 9  فروری‬‮  2017 |

دبئی (این این آئی)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز مہیلا جے وردھنے نے کہاہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے پاکستان سپر لیگ کا تجربہ پاکستانی کرکٹ کو آگے لے کر جائیگا۔ایک انٹرویو میں مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے معیار سے بہت متاثر ہیں اور اب

نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے شاندار موقع ہے کہ وہ دنیا کے بہترین کرکٹرز کے خلاف کھیل کر اس تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ نہیں ہورہی لیکن متحدہ عرب امارات میں پاکستان کئی سالوں سے ہوم ٹیم کی طرح کھیل رہا ہے جس کے باعث اسے یہاں شکست دینا بہت مشکل ہے۔مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ میں یو اے ای میں پاکستان کے خلاف کئی بار کھیل چکا ہوں اور جانتا ہوں اسے یہاں شکست دینا کتنا مشکل ہے تاہم پی ایس ایل کے ذریعے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس اہم موقع ہے کہ وہ ناصرف دنیا کے بہترین کرکٹرز کے ساتھ کھیلیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو بھی منوائیں۔‘سابق سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن انتہائی کامیاب رہا اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث اس کا یہ ایڈیشن بھی کامیاب ہوگا۔اپنی ٹیم کراچی کنگز کے حوالے سے مہیلا جے

وردھنے نے کہاکہ چند نئے کھلاڑیوں کے شامل ہونے کے باعث ٹیم زیادہ متوازن ہوگئی ہے اور اس بار ہم بہتر کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے پاس ناصرف ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں بلکہ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے بھی بہت متاثر ہوں، ہم ہر میچ پر خصوصی توجہ دیں گے اور دن بدن اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے نوجوان پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی بھی تعریف کی اور پیش گوئی کی کہ مستقبل میں وہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بابر اعظم کو آسٹریلیا کے خلاف بہترین بلے بازی کرتے دیکھا، وہ واقعی ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں جن کی پرفارمنس میں وقت کے ساتھ مزید بہتری آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نواز شریف کی سیاست میں انٹری


لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…