اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ،جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپیئن فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان یوہان بوتھا کو فیلڈنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔گزشتہ سیزن میں ساؤتھ آسٹریلیا کے تجربہ کار ڈیرن بیری نے فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیے تھے لیکن اپنی کاندانی مصروفیات کی وجہ سے وہ اس سال کوچنگ کیلئے دستیاب نہیں تھے۔

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یوہان بوتھا جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ بگ باش لیگ میں ساؤتھ آسٹریلیا کی ٹیم کی بھی قیادت کر چکے ہیں۔ڈیرن بیری نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ذاتی وجوہات اور گھر میں ذمے داریوں کے سبب میں اس سال پی ایس ایل کا حصہ نہیں بن سکوں گا۔انہوں نے بوتھا کو ایک بہترین انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ نے ایک سابق کپتان کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور ان کے ساتھ میں بھی ماضی میں کئی سال تک کام کر چکا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ایک بہترین متبادل ثابت ہوں گے۔ میں ان کے اور اسلام ا?باد یونائیٹڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچنگ اسٹاف میں ڈین جونز، وسیم اکرم، توصیف احمد اور ڈین وڈ فورڈ بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…