منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی اہلیہ میدان میں آگئیں ، شاگرد لڑکیوں کے ساتھ کیا کرتے رہے؟سنگین الزامات کی بوچھاڑ

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)فائٹ فکسنگ کا اعتراف کرنے والے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی اہلیہ ثمینہ شاہ بھی میدان میں آگئیں اور شوہر پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف طائی شراب پی کر مجھ پر بھی ظلم و زیادتیاں کرتا تھا ، وہ اور ان کا شاگرد لڑکیوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں ، مگر میں ا8 بچوں کی وجہ سے خاموش رہی ۔

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ شاہ نے کہا کہ اشرف طائی نے میرے ساتھ بھی ظلم و زیادتیاں کیں ۔ بچوں کی وجہ سے ان کے ساتھ رہی ۔ پہلے میں ان کے راز کھولنا چاہتی تھی مگر یہ مجھے ڈرا دھمکا کے خاموش کروا دیتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اب خدا نے طائی کے منہ سے ہی حقیقت اگلوا دی ۔ اشرف طائی کی طرف سے اہلیہ پر ظلم و زیادتی سے انکار پر ثمینہشاہ نے کہا کہ کبھی چور بھی مانتا ہے کہ میں نے چوری کی ۔ یہ کوکین اور ہیروئن کے عادی ہیں یہ اپنے شاگرد کے ساتھ مل کر نشہ کرتے ہیں ۔ ان کی بد نامی نہ ہو اس ڈر سے ہم چھوٹے اسپتالوں سے علاج کرواتے رہے تاکہ بات میڈیا میں نہ چلی جائے انہوں نے کہا کہ اشرف طائی نے شرافت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے ۔ اشرف طائی نے اور ان کے شاگرد لڑکیوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اشرف طائی نے اپنی اہلیہ کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کے الزامات غلط ہیں میں ن شہ نہیں کرتا ۔ ہمارے درمیان طلاق ہو نے والی ہے اس لئے اہلیہ الزامات لگا رہی ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…