پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کا بھارت کے نام ایسا پیغام کہ بھارتی آگ بگولہ ہو گئے ،گالم گلوچ شروع کر دی

datetime 8  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے جارح مزاج آل رائونڈر شاہد آفریدی اپنے جذبات کو احتیاط کے پردوں کے پیچھے کبھی بھی نہیں چھپاتے، یہی وجہ ہے کہ یوم کشمیر پر وہ بھی کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے جاری مظالم پر خاموش نہیں رہ پائے، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’’ کشمیر کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا شکار ہے، یہی وقت ہے کہ ہم معصوم جانوں کو بچانے کے لئے اس مسئلے کو حل کریں‘‘۔ایک اور ٹویٹ میں شاہد آفریدی

 

نے کہا کہ ’’ کشمیر دنیا میں ایک جنت ہے اور ہم اسی معصوموں کے خون سے آلودہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے‘‘۔ان کے ان ٹویٹس کا سامنے آنا تھا کہ بھارتیوں کو مرچیں لگنا شروع ہوگئی، انہوں نے چہروں پر سے شرافت کا پردہ اْتارتے ہوئے اپنی ذہنیت کے عین مطابق گالم گلوچ شروع کردی۔ایک سوہاگ نامی اکائونٹ سے کسی نے اپنے اندر کے گند کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ تم دودھ مانگو گے ہم کھیر دیں گے، تم کشمیر مانگو گے ہم چیر دیں گے‘‘۔ایک اور گنیش نامی شخص نے کہا کہ ’’ تم لوگ بھارت سے ورلڈ کپ میں ایک میچ تک تو جیت نہیں سکتے ہو اور بات کرتے ہو کشمیر کی‘‘۔بہت سے لوگوں کی ٹویٹس تو لکھنے کے بھی قابل نہیں ہیں، اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے ملک میں ’لیٹرینیں‘ صاف کرانے کی مہم چلانے کے بجائے اپنے لوگوں کے ذہنوں میں موجود گندگی صاف کرانے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…