منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شمالی کوریا میں اولمپک ہارنے والے کھلاڑی بھی ملکی احمقانہ قوانین کی بھینٹ چڑھ گئے

datetime 31  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ( آن لائن ) بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شمالی کوریا کے سخت اور احمقانہ قوانین کا اطلاق ایتھلیٹ اور کھلاڑیوں پر بھی ہوتا ہے اور انہی قوانین کے تحت اب وہاں اولمپک میں تمغہ نہ لانے والے کھلاڑیوں کو کوئلے کی کانوں میں مشقت کی سزا دی جارہی ہے

۔سال 2016 میں ریو ڈی جنیرو اولمپکس میں شامل شمالی کوریا کے 31 کھلاڑیوں نے سونے کے 2، چاندی کے 3 اور کانسی کے 3 میڈل جیتے تھے جب کہ اس کے مخالف ملک جنوبی کوریا نے سونے کے 9، چاندی کے 3 اور کانسی کے 3 تمغے حاصل کیے تھے۔ اس کارکردگی پر شمالی کوریا کے کھلاڑی غیرمتوقع عتاب میں آئے۔جنوبی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اْن نے تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو رقم، گاڑیاں، گھر اور ٹی وی وغیرہ دلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہارنے والے کھلاڑیوں کا اب راشن کم کردیا گیا ہے اور انہیں بہت چھوٹے فلیٹس میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ خدشہ ہے کہ ان میں سے کئی کھلاڑیوں کو مشقت کے لیے کوئلے کی کانوں پر کام کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔اس سے قبل 2010 میں شمالی کوریا کی فٹبال ٹیم پرتگال سے ہار گئی تھی جس کے بعد تمام فٹبالرز کو کوئلے کی کانوں میں مشقت کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔ کوئلے کی کانوں میں سانس کے مرض میں مبتلا 2 کھلاڑی اپنی جان کی بازی بھی ہارگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…