جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

گھریلو جھگڑوں سے تنگ عامرخان کاوالداور چچا کیخلاف انتہائی اقدام،فیصلے کا اعلان کردیا

datetime 31  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(آئی این پی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اپنے کاروبار سے خاندان کو الگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے اب خود کریں گے۔اہلیہ فریال مخدوم اوراہل خانہ کے درمیان شدید لفظی گولہ باری اورالزامات سے تنگ باکسرعامرخان نے والد سجاد خان، چچا طاہرخان اورفرنٹ مین کوباکسنگ ٹیم سے الگ کردیا،

عامر کے والد ان کے منیجر، چچا کنسلٹنٹ جب کہ فرنٹ مین ان کا اسسٹنٹ تھا۔ اس حوالے سے عامر خان کا کہنا تھا کہ والد نے مجھے بھرپورسپورٹ کیا لیکن اب میں بڑا ہوچکا ہوں اور زندگی کے فیصلے خود کروں گا کیونکہ اپنی زندگی خود چلانے کا اہل ہوں۔ عامرخان اگلی فائٹ کی تیاری کے لئے اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ امریکا میں مقیم ہیں جب کہ انہوں نے اپنی فیملی کو اگلی فائٹ دیکھنے کے لیے امریکا آنے کی دعوت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ عامرخان کے گھر والوں کا ان کی اہلیہ کے ساتھ شدید تنازع چل رہا ہے جس کی وجہ سے عامر اپنے بھائی کے ولیمے کی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے جب کہ اس دوران ان کی مبینہ طور پر ایک فحش ویڈیو بھی لیک ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…