لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کیسابق آل رانڈرعبدالرزاق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریزمیں شکست پرصرف کپتانی کوالزام نہیں دیا جاسکتا۔ایک انٹرویومیں سابق آل رانڈرعبدالرزاق کا کہنا تھا کہ حالیہ شکست پرکسی بھی کپتان کومورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے۔
قیادت اس وقت کارآمد ہوتی ہے جب آپ کے پاس باصلاحیت ٹیم ہوجس میں اچھے آل رانڈرزاورصلاحیتوں سے مالا مال کھلاڑی موجود ہوں۔آسٹریلیا کی وکٹوں کومشکل قراردیتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ وکٹوں کیساتھ وہاں کی کنڈیشنزبھی ٹف ہوتی ہیں اس لئے پاکستان ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔سابق آل رانڈرکا کہنا تھا کہ پاکستان کوانگلینڈ میں ہونیوالے اگلے ورلڈ کپ تک رسائی کیلئے آئندہ سیریزمیں فتوحات حاصل کرنا ہوں گی تاکہ رینکنگ میں پوزیشن بہترہو اورکوالیفائرکھیلنے کی نوبت نہ آئے، عبدالرزاق نے ٹیم کی موجودہ حالت پرافسوس کا اظہارکیا۔