پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

’’کرکٹ کے دیوانوں کیلئےآج کی سب سے بڑی خبر‘‘ پاک فوج نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بڑا اعلان کر دیا

datetime 31  جنوری‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے ، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا بہت بڑی کامیابی ہوگی ،اگر ایک بار پی ایس ایل کا فائنل پر امن طریقے سے ہو گیا تو پھر اسی سال انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان آنا شروع کر دیں گی۔

پی سی بی کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیرمین اورپاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جائلز کلارک نے پاکستان میں سیکیورٹی کو قابل ستائش قرار دیا ، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کھیلا جائے گا ، پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ سٹیڈیم آ کر میچ دیکھیں۔پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں سپانسر کی کمی نہیں ، پہلے سے کہیں بڑے سپانسر پی ایس ایل میں شامل ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں دنیا بھر سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس مرتبہ بھی افتتاحی تقریب کی ہر جگہ دھوم ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ ملک میں عالمی کرکٹ کو بحال کیا جائے اور اس میں صوبائی حکومت کی بھی ہمیں معاونت حاصل ہے ، اسی لیے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد کر رہے ہیں۔آئی سی سی کے نمائندے جائلز کلارک نے جب لاہور کا دورہ کیا تو ان کو پنجاب حکومت کی طرف سے سیکیورٹی کی مکمل تفصیلات فراہم کیں

جس کو جائلز کلارک نے سراہا تھا۔پی ایس ایل کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئیں ، وہ دن دور نہیں جب بہت بڑے سپانسرز بھی شامل ہوں گے ، سپانسرز کے بغیر پی ایس ایل کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل پوری قوم کا اثاثہ ہے ، پی ایس ایل میں نئے سپانسر کی آمد قابل تعریف ہے ، پاکستانی عوام سٹیڈیم میں آ کرمیچ دیکھیں ،

مشکل حالات کے باوجود پاکستانی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔پاکستان کرکٹ کا گھر اور لاہور دروازہ ہے ، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہدف ہے ، انشاءاللہ اسی سال غیرملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…