پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

انتظار کی گھڑیاں ختم! پاکستانی شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 31  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں ٹینس کا عالمی میلہ13برس کے بعد سجنے کا وقت آگیا، ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے ایران کی ٹیم پیرکوپاکستان پہنچے گی، ایران اور پاکستان کے درمیان ٹائی3 سے 5 فروری تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائیگی ۔ قومی ٹیم اعصام الحق، عقیل خان، عابد علی اکبر اورعابد مشتاق پر مشتمل ہے جبکہ رشید ملک بطور نان پلیئنگ ٹیم کپتان ہوں گے،

 

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اعصام الحق کے آنے سے ٹیم بہت مضبوط ہوئی ہے، مہمان ٹیم کواپنے ہوم گرانڈ اورکراڈ میں شکست دینے میں کامیاب رہیں گے۔پاکستان 13برس بعد ٹینس کے انٹرنیشنل مقابلوں کی دوبارہ میزبانی کرے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں آخری بار2004 میں تھائی لینڈ کی ٹیم نے لاہور کا دورہ کیا تھا اور قومی ٹیم یہ مقابلے اپنے نام کرنے میں کامیاب بھی رہی تھی، بعد ازاں سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر انٹرنیشنل ٹیموں نے پاکستان میں آنے سے انکارکردیا،رہی سہی کسر مارچ2009 میں لاہور ٹیسٹ کے تیسرے دن بعض شدت پسندوں کی طرف سے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے نے پوری کر دی۔اس صورتحال کے بعد پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی سمیت انٹرنیشنل مقابلوں کی ہوم سیریز بھی دیارغیرمیں کھیلنا پڑیں جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کومتعدد بار ناخوشگوار واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑا، پی ٹی ایف حکام کی بھرپور کوشش کے بعد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے 13برس بعد پاکستان کوڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کرنے کی اجازت دی، ابتدا میں ایران نے پاکستان میں ٹائی کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے آئی ٹی ایف کو اسے کسی دوسرے متبادل مقام پر کرانے کی درخواست کی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا تھا، اب ڈیوس کپ ٹائی کا حصہ بننے کے لیے ایران کی ٹیم پیر کو پاکستان پہنچے گی، ایران اور پاکستان کے درمیان ٹائی 3 سے 5 فروری تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شیڈول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…