اس کھلاڑی کو کپتان بنا دیا جائے ۔۔ عمر گل نے کس کھلاڑی کی حمایت کر دی کہ سب دنگ رہ گئے

26  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عمر گل نے ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کی حمایت کرتے ہوئے انھیں خود کو بہترین کپتان ثابت کرنے کا موقع فراہم کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں عمرگل نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اظہرعلی کی اپنی کارکردگی متاثر ہورہی ہے اور وہ بطور کپتان توقعات پر پورا نہیں اتر پائے ہیں۔عمر گل نے اظہرعلی کو کپتانی سے ہٹانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ

وہ اب نوجوان ہیں اور میرا ماننا یہ ہے کہ انھیں کپتانی سے ہٹانے کے بجائے انھیں کپتان کے طور پر کامیاب ہونے دیں، عمر گل کے اظہر علی کو کپتان بنائے جانے کے مشورے پر دیگر ساتھی کھلاڑی حیران رہ گئے۔عمر گل کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جس کو کپتان نامزد کرتا ہے تو اس کو اتنا وقت دینا چاہیے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیت اور کمزوریوں سے واقف ہوسکے اور ایک ایسی ٹیم ترتیب دے جو مستقبل میں ایک طویل عرصے تک پاکستان کی خدمت کریگی۔آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے عمرگل نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں ناکامی کی وجوہات کو اجاگر کیا جائے لیکن ہم کہہ سکتے ہیں کہ اہم وقت پر ناقص فیلڈنگ کے علاوہ تھکاوٹ بھی کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کا باعث بنی۔باؤلرز کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کے باوجود صرف ہمارے باؤلرز نے اچھا کھیلا اور جب ہمیں ضرورت تھی اس وقت یارکر کے ساتھ ساتھ اچھی باؤلنگ کی۔فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس سیریز کے حوالے سے یہ بہانہ تراشا جائے کہ مناسب تیاری نہیں ہوئی تھی کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ ایک روزہ سیریز سے پہلے جب ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوا تو ہمارے کھلاڑی میچ کیلئے فٹ تھے اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے درست سمت کی جانب گامزن تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…