ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

عالمی شہرت یافتہ ریسلر گولڈ برگ ہر مقابلے سے قبل خفیہ طور پر اپنا سر دیوار میں کیوں مارتے ہیں؟

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آن لائن )گزشتہ شب ڈبلیو ڈبلیو ای کے شو را میں بل گولڈ برگ کی کئی ہفتوں بعد واپسی آئی مگر لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس لیجنڈ ریسلر کی پیشانی سے خون بہہ رہا تھا حالانکہ انہوں نے کسی میچ میں شرکت بھی نہیں کی تھی، تو پھر کیا ہوا تھا؟وہ زخمی کیسے ہوئے؟

درحقیقت گولڈ برگ کی یہ انجری آف اسکرین ہوئی تھی اور ایسا ان کی جانب سے اپنا سر را کے پرومو میں شرکت کے لیے کسی دروازے یا دیوار سے مارنے کی وجہ سے ہوا۔جی ہاں واقعی ہوسکتا ہے آپ کو علم نہ ہو بلکہ اکثر افراد کو گزشتہ شب سے پہلے معلوم نہیں تھا کہ گولڈ برگ اپنے ہر ریسلنگ میچ یا پرومو سے قبل اپنا سرچھپ چھپا کر دروازے یا دیوار پر مارنے کے عادی ہیں اور گزشتہ شب کچھ زیادہ ہی زور سے مار دیا جس کی وجہ سے پیشانی پر زخم آگیا۔گزشتہ سال نومبر میں ڈبلیو ڈبلیو ای کی ویمن اسٹار ساشا بینکس نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ‘ اپنے کمرے سے نکلنے سے پہلے گولڈ برگ نے میری اور بیلے کی جانب ایسے دیکھا جیسے ہمارے آرپار دیکھ رہے ہوں اور پھر اپنا سر زور سے دروازے پر دے مارا تاکہ خود کو مقابلے کے لیے تیار کرسکیں، یہ میری زندگی کا ناقابل فراموش تجربہ تھا’۔ایسا گولڈ برگ آف کیمرہ کرتے ہیں مگر گزشتہ شب را میں ان کی پیشانی سے نہ صرف خون نکلا بلکہ چوٹ نے لگتا ہے

کہ انہیں ذہنی طور پر بھی متاثر کیا اور وہ رنگ میں آکر کچھ دیر تو بہکی بہکی باتیں کرتے رہے اور ایک جملہ کئی بار دہرا کر ہنستے رہے،جس سے لوگوں کو لگا کہ وہ دماغی صدمے سے دیوانگی کا شکار تو نہیں ہوگئے۔خوش قسمتی سے وہ جلد ہی سنبھل گئے جبکہ بروک لیسنر کے منیجر پال ہے مین نے بھی مداخلت کرکے انہیں سنبھلنے کا موقع دیا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…