ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمد عامرسے امیدیں رکھنے والے مایوس،ایسا کام کردکھایا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(آئی این پی)محمد عامرسے امیدیں رکھنے والے مایوس،ایسا کام کردکھایا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا، محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف چوتھے ون ڈے میں75رنز دیے جوکہ ان کے کیریئر کی مہنگی ترین بولنگ ہے، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف اپنی تاریخ کا سب سے بڑامجموعہ حاصل کیا، اس سے قبل اسی وینیو پر 1999میں 7وکٹ پر 337رنز بنائے تھے،

ڈیوڈ وارنر ایک سیزن میں 5 سنچریزجڑنے والے دوسرے کینگرو بیٹسمین بن گئے، جنید خان نے آسٹریلیا میں سب سے زیادہ رنز دینے والے پاکستانی بولر کا منفی ریکارڈ اپنے نام کے آگے درج کرالیا۔سڈنی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے 6وکٹ پر 353رنز بنائے جو پاکستان کیخلاف کینگروز کا سب سے بڑامجموعہ ہے، اس سے قبل اسی وینیو پر 1999میں میزبان ٹیم نے 7وکٹ پر 337رنز بنائے تھے، مجموعی طور آٹھویں بار پاکستان کیخلاف 350سے زائد رنز بنے ہیں، آسٹریلیا نے اپنی تاریخ میں چھٹی بار یہ سنگ میل عبور کیا ہے، ڈیوڈ وارنر ایک سیزن میں 5 سنچریز جڑنے والے دوسرے کینگرو بیٹسمین بن گئے، میتھیو ہیڈن نے 2006/7میں اتنی ہی تھری فیگر اننگز کھیلی تھیں، وارنر تیز ترین 12سنچریز مکمل کرنے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔اوپنر نے 90اننگز کھیلی ہیں، ہاشم آملہ 81اور ویرات کوہلی 83اننگز میں 12سنچریز بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے، وارنر سڈنی میں 6تھری فیگر اننگز کھیل چکے، رکی پونٹنگ8 کیساتھ ٹاپ پر ہیں، جنید خان نے آسٹریلیا میں سب سے زیادہ رنز دینے والے پاکستانی بولر کا منفی ریکارڈ اپنے نام کے آگے درج کرالیا،

اس سے قبل عمرگل نے 2010میں ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں 80رنز کی پٹائی برداشت کی تھی، یہ جنید کے کیریئر کی بدترین بولنگ بھی ہے، محمد عامر نے سڈنی میچ میں 75رنز دیے جوکہ ان کے کیریئر کی مہنگی ترین بولنگ ہے، پاکستانی پیسرز نے 6.95کی اوسط سے رنز دیے۔

آسٹریلوی میدانوں پر اس سے بھی خراب کارکردگی 1999میں رہی تھی جب اسی وینیو پر 7.16 کی ایوریج سے مار کھائی تھی،حسن علی نے نہ صرف کیریئر میں پہلی بار 5شکار کیے بلکہ سڈنی میں یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے بولر بھی بن گئے ، کرٹلی امبروز 1993میں 5وکٹیں لے اڑے تھے، مائیکل ہولڈنگ اور رچرڈ ہیڈلی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…