بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’تمام کھلاڑیوں کی یہ چیز چیک کی جائے ‘‘

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولرشعیب اختر نے ناقص فیلڈنگ کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی خوراک کا معائنہ کرانے کا مشورہ دیدیا۔شعیب اختر نے پاکستانی کھلاڑیوں کی خوراک کا معائنہ کرانے کا مشورہ دیا ہے یوں تو گرین شرٹس کا یہ شعبہ ہمیشہ سے ہی کمزور رہا ہے لیکن سڈنی میں اتوار کو

منعقدہ ون ڈے میچ میں 5 کیچز ڈراپ کرنے کیساتھ مس فیلڈنگ اور اوور تھرو کے رنز بھی جی کھول کر دیے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ اتنی زیادہ غلطیاں حیران کن ہیں، انھوں نے ازراہ مذاق کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کی خوراک کا معائنہ کرانا چاہیے کہ انھوں نے میچ سے قبل کھایا کیا تھا، کبھی زندگی میں اتنے ڈراپ کیچز اور مس فیلڈنگ نہیں دیکھی، کیا ان کے کھانے میں چکنائی والی خوراک یا مکھن شامل تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف اپنی تاریخ کا سب سے بڑامجموعہ حاصل کیا، اس سے قبل اسی وینیو پر 1999میں 7وکٹ پر 337رنز بنائے تھے، ڈیوڈ وارنر ایک سیزن میں 5 سنچریزجڑنے والے دوسرے کینگرو بیٹسمین بن گئے، جنید خان نے آسٹریلیا میں سب سے زیادہ رنز دینے والے پاکستانی بولر کا منفی ریکارڈ اپنے نام کے آگے درج کرالیا۔سڈنی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے 6وکٹ پر 353رنز بنائے جو پاکستان کیخلاف کینگروز کا سب سے بڑامجموعہ ہے، اس سے قبل اسی وینیو پر 1999میں میزبان ٹیم نے 7وکٹ پر 337رنز بنائے تھے، مجموعی طور آٹھویں بار پاکستان کیخلاف 350سے زائد رنز بنے ہیں، آسٹریلیا نے اپنی تاریخ میں چھٹی بار یہ سنگ میل عبور کیا ہے،

ڈیوڈ وارنر ایک سیزن میں 5 سنچریز جڑنے والے دوسرے کینگرو بیٹسمین بن گئے، میتھیو ہیڈن نے 2006/7میں اتنی ہی تھری فیگر اننگز کھیلی تھیں، وارنر تیز ترین 12سنچریز مکمل کرنے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔اوپنر نے 90اننگز کھیلی ہیں، ہاشم آملہ 81اور ویرات کوہلی 83اننگز میں 12سنچریز بنانے میں

کامیاب ہوگئے تھے، وارنر سڈنی میں 6تھری فیگر اننگز کھیل چکے، رکی پونٹنگ8 کیساتھ ٹاپ پر ہیں، جنید خان نے آسٹریلیا میں سب سے زیادہ رنز دینے والے پاکستانی بولر کا منفی ریکارڈ اپنے نام کے آگے درج کرالیا، اس سے قبل عمرگل نے 2010میں ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں 80رنز کی پٹائی برداشت کی تھی، یہ جنید کے

کیریئر کی بدترین بولنگ بھی ہے، محمد عامر نے سڈنی میچ میں 75رنز دیے جوکہ ان کے کیریئر کی مہنگی ترین بولنگ ہے، پاکستانی پیسرز نے 6.95کی اوسط سے رنز دیے۔ آسٹریلوی میدانوں پر اس سے بھی خراب کارکردگی 1999میں رہی تھی جب اسی وینیو پر 7.16 کی ایوریج سے مار کھائی تھی،حسن علی نے نہ صرف کیریئر میں پہلی بار 5شکار کیے بلکہ سڈنی میں یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے بولر بھی بن گئے ،

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…