سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا کیخلاف چوتھے ون ڈے میں پاکستانی فیلڈرز کے لیے گیند کو تھامنا ڈرانا خواب بن گیا ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے مقابلے میں ڈراپ کیچز کی ابتدا شرجیل خان نے کی جب انہوں نے 10کے انفرادی سکور پر سٹیو سمتھ کا کیچ چھوڑا،ڈیوڈ وارنر جب 113رنز پر پہنچے تو حسن علی نے مڈ آف پر انکا آسان کیچ چھوڑا،8کے انفرادی سکور پر میکسویل نے سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش تاہم گیند انکے بلے کے اوپری حصے سے ٹکرا کر شاٹ فائن لیگ کی جانب گئی
جہاں حسن علی نے کیچ چھوڑا،ٹریوس ہیڈ نے 28کے انفرادی سکور پر اونچا شاٹ کھیلا تاہم لانگ آن پر شرجیل خان نے ایک بار کیچ چھوڑ دیا ، عامر کی گیند پر میکسویل نے لانگ آف پر اونچا شاٹ کھیلا جہاں اظہر علی کوشش کے باجود مشکل کیچ تھامنے میں ناکام رہے