لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر سلیکٹر انضمام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ فٹنس مسائل کو قرار
د یتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی6ماہ سے مسلسل کر کٹ کھیل رہے ہیں،ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بھی دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کم تر ہے، ٹیم کو تھوڑا وقت دیں، سب چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑی 6 ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں،
انہوں نے کہاکہ انگلینڈ ٹور کے 7 دن بعد ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے یو اے ای چلی گئی جہاں سے فوری طور پر نیوزی لینڈ روانہ ہونا پڑا۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی زیادہ وقفہ نہیں تھا۔دوسری جانب ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بھی دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کم تر ہے، ٹیم کو تھوڑا وقت دیں، سب چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔ فٹ ہونے کے بعد اظہر علی ہی کپتان ہوں گے، مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کیلئے گرا ں نقدر خدمات ہیں۔