جمعہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2025 

پی سی بی نے کرکٹ سے حاصل ہونیوالی آمدن کو مال مفت سمجھ لیا،صرف تین سال میں2ارب78کروڑکہاں خرچ کئے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی موجودہ انتظامیہ نے کرکٹ سے حاصل ہونیوالی آمدن کو مال مفت دل بے رحم سمجھتے ہوئے ملک میں کرکٹ پرموشن کی نام پر گزشتہ تین سالوں کے دوران 1ارب 8کروڑ روپے خرچ کر ڈالے جس کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئیں جس کے تحت شہر یارخان اور ،نجم سیٹھی کے دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو مجموعی طور پر 10ارب77کروڑ روپے کی آمدن ہوئی جس میں سے قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی دوروں پر 60کروڑ63لاکھ ، اندرون ملک اور نیو ٹرل مقامات پر سیریز پر 1ارپ 76کروڑ، کرکٹ ٹورنامنٹس پر 2ارب32کروڑانتظامی اخراجات کی مد میں 1ارب70کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔

پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ایک دستاویز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی اربوں روپوں کی سالانہ آمدن سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور موجودہ چیئرمین شہریار خان نے کے تین سالہ دور میں دل کھول کر اخراجات کئے ہیں جن کے تین سالہ دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو مجموعی طور پر 10ارب77کروڑ روپے کی آمدن ہوئی۔قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی دوروں پر 60کروڑ63لاکھ خرچ کئی گئے ، قومی ٹیم کے اندرون ملک اور نیو ٹرل مقامات پر سیریز پر 1ارب 76کروڑخرچ کئے گئے جبکہ تین سالوں میں کرکٹ ٹورنامنٹس پر 2ارب32کروڑخرچ ہوئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انتظامی اخراجات کی مد میں 1ارب70کروڑ روپے خرچ کئے گئے ، دستاویز کے مطابق سال 2016ء میں پی سی بی کو ٹورز ، اسپانسر شپ اور سرمایہ کاری پر منافع پر 4ارب 12کروڑ ، 78لاکھ روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی۔سال 2016ء میں کرکٹ پرموشن کے نام پر 40کروڑ روپے کے اخراجات کئے گئے ، پی سی بی کے انتظامی اخراجات پر71کروڑ27لاکھ روپے خرچ ہوئے۔سال 2016میں کرکٹ ٹورنامنٹس پر 1ارب34کروڑ خرچ کئے جو سال2015ء میں 47کروڑ64لاکھ روپے تھا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ پرموشنل اخراجات کی مد میں گزشتہ تین سالوں کے دوران حیران کن طور پر ایک ارب 8کروڑ سے زائد کے اخراجات کئے جس میں سال 2016ء میں 39کروڑ94لاکھ ، سال2015ء میں 38کروڑ56لاکھ ، سال2014ء میں 29کروڑ50لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات ظاہر کئے گئے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…