کراچی (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ملزمان سے صلح کرلی ہے۔ عدالت نے وسیم اکرم کے بیان کے بعد ان کی مدعیت میں درج مقدمہ نمٹا دیاگیاہے۔گاڑی پر حملہ کیس میں وارنٹ جاری ہونے کے بعد وسیم اکرم منگل کو کراچی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق کپتان نے عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا کہ کیس غلط فہمی کی بنیاد پر بنا تھا۔ فریقین میں صلح ہوگئی ہے اس لیے میں مقدمہ چلانا نہیں چاہتا۔وسیم اکرم کے وکیل نے ملزمان کے ساتھ صلح نامہ بھی عدالت میں جمع کرایا۔ عدالت نے راضی نامے سے متعلق سیم اکرم کے بیان کے بعد مقدمہ ختم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔واضح رہے کہ اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 17 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعدمنگل کوانہوں نے پیش ہو کر مقدمہ ختم کرنے کی استدعا کی۔وسیم اکرم پر 2015 میں نیشنل اسٹیڈیم جاتے ہوئے مبینہ طورپرحملہ ہواتھا
وسیم اکرم نے میجرریٹائرڈ عامرکیخلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس کے بعد اس مقدمے کی 32 سماعتیں ہوئیں مگر وسیم اکرم عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔سماعت کے بعد وسیم اکرم کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم نے ثابت کر دیا کہ قانون کا احترام ہم سب پر فرض ہے، عدالت میں میں پیش ہو کر انہوں نے قانون کی بالادستی کی۔ وکیل نے بتایا کہ میجر عامر کو جب پتہ چلا کہ وسیم اکرم قومی ہیرو ہیں تو انہوں نے معافی مانگ لی تھی۔
وسیم اکرم کی گرفتاری کا حکم کام کر گیا۔۔۔ عدالت نے فیصلے سنا دیا
18
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں