جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان محفوظ ملک ہے۔۔۔اہم ملک کی کرکٹ ٹیم نے دوبار ہ پاکستان آنے کا اعلان کر دیا!!

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این این آئی)پاکستان کا دورہ کرنے والی ملائیشیا کی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے پاکستان کو کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپریل میں دوبارہ دورہ کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کرکٹ ٹیم کے منیجر شنکر ریتنام نے نے دس روزہ دورے کے اختتام پر کہا کہ پاکستان ٗکرکٹ کے بڑے سطح کے مقابلوں کے انعقاد کیلئے ایک موزوں ملک ہے۔شنکر ریتنام نے کہا کہ جہاں تک سیکیورٹی کا تعلق ہے تو وہ بہترین ہے اور ہم یہاں پر محظوظ ہوئے۔ریتنام نے پاکستان میں کئی برسوں سے بین الاقوامی کرکٹ کی عدم موجودگی پر کہا کہ بین الاقوامی مسابقتی کرکٹ کے لیے چیزیں بہتر ہیں ہمارا دورہ سیکیورٹی کے کسی مسئلے کے بغیر ختم ہوگیا۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ بہت روشن ہے اور عالمی سطح پر اس کی کامیابی اس کی نشانی ہیں۔مہمان ٹیم کے منیجر نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہورہی ہے جو بدقسمتی ہے۔پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر بلال اسد اس مہمان ٹیم کے کوچ ہیں جنھوں نے ٹیم منیجر کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔بلال اسد نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے ایک تصور موجود ہے جس کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا جاتا ہے جو درست نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ملائیشین ٹیم کو بھی دورے کے لیے روانہ ہونے سے قبل اسی طرح کے پروپیگنڈے کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم ہم نے پاکستان کے دورے کو بلاججھک حتمی شکل دے دی جو ٹیم کے بہتر مفاد میں تھا ٗملائیشیا کرکٹ ٹیم کے منیجر اور کوچ دونوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…