منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرفراز احمد آسٹریلیاکیخلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) قومی ایک روزہ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی علالت کے سبب آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ تین میچوں سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔سرفراز احمد کی والدہ شدید علیل ہیں جس کے سبب وہ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر وطن واپس لوٹ گئے تھے اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر امید تھی کہ شاید وہ آخری تین میچوں کیلئے ٹیم کو دستیاب ہو سکیں لیکن والدہ کی علالت کے سبب سیریز سے دستبردار ہونے اور آسٹریلیا واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کے نائب کپتان نے سریز کے دستبرداری کے فیصلے سے بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔سرفراز کی غیر موجودگی میں محمد رضوان وکٹ کیپر کے فرائض انجام دیں گے جنہوں نے ابتدائی میچوں میں احسن طریقے سے یہ ذمے داری انجام دی۔واضح رہے کہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی پہلے ایک روزہ میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ان کی جگہ دوسرے ون ڈے میں حفیظ نے قیادت کر کے گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کرا کے سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی اور پرتھ میں جمعرات کو ہونے والے تیسرے ون ڈے میں بھی حفیظ ہی قیادت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…