پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

جیتنا ہے تو تیسرے میچ میں یہ کام ضرور کرنا،رمیز راجہ نے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پرتھ میں بھی آسٹریلیا کے خلاف سپن باؤلر کے ساتھ اٹیک کرے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ نے کپتانی بہت اچھی کی اور باؤلنگ بھی بہت زبردست ہوئی کیونکہ آسٹریلیا کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں ہی آل آؤٹ کر دیا جو زبردست بات ہے۔ جنید خان اور عماد وسیم کی وجہ سے پاکستان کی باڈی لینگوئج بہت بہتر ہوئی ہے ٗ یہ وہ آسٹریلیا کی ٹیم نہیں جسے ہرایا نہیں جا سکتا، اس لئے یہ سیریز جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلا ون ڈے ہارنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نے جس طرح کم بیک کیا ہے یہ بہت ہی زبردست بات ہے تاہم ضرورت سے زیادہ پراعتماد نا ہوں اور اپنی خامیوں پر قابو پا کر تیسرے میچ کیلئے میدان میں اتریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مودجودہ بیٹنگ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سوچ ہونی چاہئے کہ جو بلے باز فارم میں ہے وہ میچ ختم کرے کیونکہ بعد میں آنے والے بلے باز کیساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی حکمت عملی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیم گھبرائے مت اور میلبورن کی طرح پرتھ میں بھی سپن باؤلرز کے ذریعے اٹیک کرے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ پرتھ کی وکٹ فاسٹ باؤلرز کیلئے مددگار سمجھی جاتی ہے لیکن میرے خیال میں محمد حفیظ، شعیب ملک اور عماد وسیم جس طرح باؤلنگ کر سکتے ہیں، آسٹریلوی بلے بازوں کو دباؤ میں لایا جا سکتا ہے کیونکہ آسٹریلیا سپن باؤلنگ کے خلاف بہت خراب پرفارمنس دے رہا ہے ۔بلے بازوں کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرتھ میں گیند باؤنس کرتا ہے اس لئے بیک فٹ پر اور کٹ شاٹ زیادہ کھیلنا پڑتی ہے اور اس کیلئے صرف ایڈجسٹ ہونے کی ضرورت ہے۔ بلے باز اکثر وکٹ کی جانب آنے والی گیند کو بھی ویل لیفٹ کر دیتے ہیں کیونکہ زیادہ باؤنس ہونے کے باعث گیند وکٹ کے اوپر سے گزر جاتا ہے اس لئے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور صرف مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اترنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…