منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

اظہرعلی کی باقی تمام چارمیچوں میں کپتانی سے چھٹی،کوچ نے کپتانی کیلئے کھلاڑی منتخب کرلیا

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوزڈیسک)اظہرعلی کی باقی تمام چارمیچوں میں کپتانی سے چھٹی،کوچ نے کپتانی کیلئے کھلاڑی منتخب کرلیا،پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے محمد حفیظ کو قائم مقام کپتان کی ذمہ داری سونپنے کا عندیہ دے دیا ہے ، کپتان اظہر علی انجری کے باعث دوسرا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کھیلتے ہوئے ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے ، جس کے باعث وہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔قومی ٹیم کے کوچ مکی آتھر نے قومی ٹیم کی کمان محمد حفیظ کو سونپنے کا عندیہ دے دیا ہے اور سیریز کے باقی تمام میچوں میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔واضح رہے کہ پاک آسٹریلیا سیریز کا دوسرا میچ 15 جنوری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا ، ماضی میں قومی ٹیم کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا ،15 میچوں میں سے صرف 5 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 10 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…