ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

بھارتی بولرروی چندرن ایشون کے محمد عامر کے بارے میں بیان پر ہنگامہ

datetime 14  جنوری‬‮  2017 |

برسبین (آئی این پی )بھارتی بولرروی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ محمد عامر نے آسٹریلوی ٹیم کیخلاف بہت شاندار سپیل کیا۔ ان کی گھومتی گیندونں نے کینگروز کو بہت پریشان کیا۔ ایشون نے پاکستانی باؤلر محمد عامر کی آسٹریلیا کیخلاف گیند بازی کی تعریف کی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں روی چندرن ایشون نے لکھا کہ محمد عامر نے شاندا باؤلنگ کی۔ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی کئی مرتبہ ان کی گیندیں بلے کا باہری کنارہ لینے سے بال بال بچی تھیں۔

خیال رہے کہ محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا، جس کی بدولت انہوں نے ڈیوڈ وارنر اور آسٹریلین کپتان سٹیون اسمتھ کو لگاتار دو گیندوں پر آؤٹ کیا،ایشون کے محمد عامر کے لئے تعریفی کلمات بھارتی شائقین کرکٹ کو ناگوار گزرے اور انہوں نے اپنے ہی کھلاڑی کو آڑے ہاتھوں لے لیا،سوشل میڈیاپر ایشون پر محمد عامر کی تعریفیں کرنے پر شدید تنقید شروع ہوگئی ہے سابق بھارتی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ متنازعہ کھلاڑی کی تعریفیں کرکے ایشون نے خود کو ہی تنازعے میں ملوث کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…