برسبین (آئی این پی)قومی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ، کپتان اظہر علی کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہو گئی۔آسٹریلیا کیخلاف برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ون میچ میں انجری کا شکار قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کی تکلیف میں مزید اضافہ ہو گیا جس کے بعد اب یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ وہ (آج ) اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں بھی شرکت نہیں کر پائیں گے۔
ٹیم منیجر کا کہنا ہے کہ کپتان کی انجری ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی تاہم سٹی سکین کروانے کے بعد ان کے ملبورن میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق اظہر علی اگر انجری کی وجہ سے میچ نہ کھیلے تو نائب کپتان سرفرازاحمد بھی پاکستان واپس جاچکے ہیں اس طرح اس کے بعد سابق کپتان شعیب ملک کا انتخاب کیاجاسکتاتھا لیکن وہ بھی بیمار ہیں ۔انتظامیہ اب صرف دو آپشنز پر غور کررہی ہے جن میں سے ا یک سابق کپتان محمد حفیظ اور دوسری سرپرائز آپشن عماد وسیم ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل کے کپتان کیلئے عماد وسیم پہلے سے ہی پی سی بی کی نظروں میں ہیں اور اس میچ میں ان کو موقع دے کر ٹیم منیجمنٹ سرپرائزدے سکتی ہے۔