لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد نے اپنے مستقبل کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آسٹریلیا نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت والدہ کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں اس لیے دوبارہ آسٹریلیا جانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران ہی سرفراز احمد کی والدہ کی طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے سرفراز احمد نے
میچ درمیان میں چھوڑ کر پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ان کی والدہ تاحال ہسپتال میں ہی زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرکٹر کی والدہ کی طبیعت اب بہتر ہے۔یاد رہے سرفرازاحمد کی والدہ کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث آئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا جبکہ کرکٹر دورہ آسٹریلیا ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے تھے۔ جبکہ ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری محمد رضوان نبھا رہے ہیں۔