ویلنگٹن(آئی این پی) ویسٹ انڈیزکے خلاف یواے ای ٹیسٹ سیریزکا آخری ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد اگلے لگاتار پانچ ٹیسٹ ہارکر عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے سے پانچویں درجے پر گرنے والی پاکستانی ٹیم کی اب پانچویں ٹیسٹ رینکنگ بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔اگر نیوزی لینڈکی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دونوں میچز جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو ایک پوائنٹ کے اضافے کے سبب وہ 98پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی جگہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر براجمان ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان ٹیم97پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ اور سری لنکا سے صرف ایک ایک پوائنٹ آگے ہے، سری لنکن ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے پہلے دونوں ٹیسٹ ہار کر ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہی ہے تاہم نیوزی لینڈ کے پاس موقع ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلا ف ہوم سیریزکے دونوں ٹیسٹ جیت کر پاکستان کی جگہ پانچویں نمبرپر آجائے۔اگر کیوی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز ایک ،صفر سے جیت جائے یا ڈراکرے تو اس سے پاکستان کی پانچویں پوزیشن ’’فی الوقت‘‘ محفوظ رہے گی۔
پاکستانی ٹیم کے سر پر ایک اور خطرہ منڈلانے لگا ؟؟
14
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں