ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

وہ آیا اور آتے ہی چھا گیا۔۔۔محمد حفیظ نے طویل عرصہ بعد آتے ہی ایسا بڑا اعزاز نام کر لیاجو کسی اور کے پاس نہیں!!

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین (آن لائن)باؤلنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد ایک عرصے کے وقفے کے بعد قومی ٹیم میں واپس آنے والے محمد حفیظ نے گابا کرکٹ گراؤنڈ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے باؤلنگ کا آغاز کیا تو دوسرے اینڈ سے محم حفیظ نے ان کا ساتھ نبھایا۔اس کے ساتھ ہی برسبین کرکٹ گراؤنڈ پر باؤلنگ کا آغاز کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے ہیں اور آج سے قبل کسی بھی اسپنر نے اس میدان پر باؤلنگ میں اٹیک کرنے کا اعزاز حاصل نہیں کیا۔
یاد رہے کہ محمد حفیظ آئی سی سی کی جانب سے عائد کردہ ایک سالہ پابندی کے بعد پہلی مرتبہ عالمی سطح پر باؤلنگ کر رہے تھے۔2014 میں پہلی مرتبہ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد حفیظ پر باؤلنگ نہ کرنے کی پابندی لگی لیکن پھر ایکشن پر کام کر کے انہوں نے اس پابندی کا خاتمہ کرا لیا۔تاہم جلد ہی ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ پوا جس کے سبب ان پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی جس کا رواں سال جولائی میں خاتمہ ہوا جس کے بعد حفیظ نے انجری سے نجات حاصل کی اور ایکشن کلیئر کرا لیا۔حفیظ کو ابتدائی طور پر پاکستانی کے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا لیکن ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر حفیظ کو بعد میں پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…