سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے سابق کپتان ای این چیپل نے ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ شکست سے دوچار ہونے والی پاکستانی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آسٹریلین کرکٹ حکام کو آئندہ پاکستانی ٹیم کو اپنے ملک نہ بلانے کا مشورہ دیدیا ہے۔ایک انٹرویو میں ای ای چیپل نے پاکستان کی آسٹریلیا میں ناقص فارم کا تذکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب آسٹریلیا میں لگاتار 12 ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے اور کرکٹ آسٹریلیا کو کہنا چاہیے کہ اگر کارکردگی میں بہتری نہ آئی تو ہم دعوت دینا چھوڑ دیں گے۔سابق آسٹریلین کپتان نے کہا کہ میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان کی فیلڈنگ سے اندازہ ہو گیا تھا کہ بقیہ سیریز کا نتیجہ کیا نکلنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ مستقل خراب کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔ آپ بری گیندیں نہیں کر سکتے، وہی روایتی فیلڈنگ اور فیلڈنگ میں غلطیاں کر کے آپ آسٹریلیا میں جیتنے کی توقع نہیں رکھ سکتے۔
انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی مستقل جدوجہد کی ایک بڑی وجہ یہ تھی ٹیم قائدانہ صلاحیتوں سے بالکل عاری تھی، مصباح سے پاکستانی ٹیم کو کوئی تحریک نہیں مل رہی تھی لہٰذا پاکستان میں چیزیں بدلنے کی ضرورت ہے۔مصباح کے مستقبل کے بارے میں سوال پر سابق آسٹریلین بلے باز نے کہا کہ اگر سلیکشن کا اختیار میرے پاس ہوتا تو بطور کپتان مصباح کا دور ختم ہو جاتا تاہم پاکستان میں بہت عجیب و غریب چیزیں ہو جاتیں لہٰذا میں یقین سے کوئی بات نہیں کہہ سکتا۔
پاکستان کو آئندہ آسٹریلیا مدعو نہ کیا جائے ، سابق آسٹریلوی کپتان کی پاکستان ٹیم پر شدید تنقید
11
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں