جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

اظہرعلی اور مکی آرتھر ٹیم میں کس کھلاڑی کی شمولیت کے خواہشمند تھے؟جس پر صاف انکارکردیاگیا،حیرت انگیزانکشاف

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا (آئی این پی) شاہینوں کا اب ون ڈے سیریز میں کینگروز سے ٹاکرا ہوگا ، پہلا ون ڈے 13جنوری کو کھیلا جائے گا ،ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے زخموں سے چورگرین شرٹس نے برسبین میں پڑاؤ ڈال دیا ہے، سٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 5 ون ڈے کی سیریز کھیلے گی۔پہلا ایک روزہ میچ 13 جنوری کوبرسبین میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا

۔ دوسرا میچ 15 جنوری کو میلبورن تیسرا 19جنوری کو پرتھ چوتھا 22 کو سڈنی پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 26 جنوری کوایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔سلیکشن کمیٹی نے آل راونڈر محمد حفیظ کو ون ڈے سیریز میں شامل کرنے کیلئے ریلیز کردیا۔پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی ٹیم مینجمنٹ کے سامنے بے بس ہوگئی۔حفیظ جلد ٹیم کو جوائن کر لیں گے ، ون ڈے کپتان اظہر علی اور کوچ مکی آرتھر نے سلیکٹرز کو درخواست کی تھی کہ حفیظ کو ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلیا بھیج دیا جائے۔سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اسکواڈ کیلئے جو کھلاڑی آسٹریلیا بھیجے ہیں ، کوچز ان کی فٹنس سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اسکواڈ میں کامران اکمل کو بھی شامل کرنے کو کہا تھا مگر ٹیم مینجمنٹ نے صاف انکار کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…