ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

یاسرشاہ نے بڑی ذمہ داری قبول کرلی

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں خراب باؤلنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے غلط جگہ باولنگ کی اور اپنی باؤلنگ میں فیلڈنگ کی تعیناتی کا فیصلہ میرا ذاتی تھا۔یاسر شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اننگز میں 207 رنز دیے تھے اور صرف تین وکٹیں حاصل کرسکے تھے۔
رپورٹ کے مطابق یاسر شاہ نے غیرملکی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ میری غلطی تھی اور بطور باؤلر میں اپنی باؤلنگ کے دوران فیلڈرز کی تعیناتی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں جو غلط فیصلہ تھا۔انہوںنے کہاکہ میرا خیال ہے میں نے بہت زیادہ فل ٹاس اور آسان گیندیں کیں تاہم میں نیٹ پر اپنے ایکشن کو بہتر کرنے اور باؤلنگ کی سمت کو درست کرنے کیلئے کام کررہا ہوں۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بارش کے باعث کوئی خشکی نہیں تھی اور وکٹ بھی زیادہ خراب نہیں تھی۔شین وارن کے مشوروں پر یاسر شاہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ مجھے تحمل کے ساتھ وکٹیں حاصل کرنے کا گر بتاتے ہیں اور یہ بتایا کہ مجھے آسٹریلیا میں سلو باؤلنگ کیسے کرنی ہے اور متحدہ عرب امارات میں 83-84 کی رفتار سے کس طرح باؤلنگ کرسکتا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…