جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

آسٹریلوی اوپنر وارنر نے پاکستان کیخلاف میچ میں 40 سال بعد پاکستانی بلے بازکا ہی شاندار ریکارڈتوڑ دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلین اوپنرز ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 78 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور لنچ سے قبل تین ہندسوں کی اننگز کھیلنے کرکٹ کی تاریخ کے پانچویں بلے باز بن گئے۔جارح مزاج آسٹریلین اوپنر نے سڈنی میں پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں تمام پاکستانی باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور 17 چوکوں کی مدد سے محض 78 گیندوں پر سنچری بنائی اور کھانے کے وقفے سے قبل ہی یہ کارنامہ انجام دیا۔کرکٹ کی تاریخ میں وہ لنچ سے قبل سنچری بنانے والے محض پانچویں کھلاڑی ہیں۔لنچ سے قبل سنچری بنانے کا اعزاز سب سے پہلے 1902 میں آسٹریلیا کے وکٹر ٹرمپر نے انگلینڈ کے خلاف حاصل کیا تھا اس کے بعد 1926 میں آسٹریلیا ہی کے ماکارٹی اور 1930 میں سر ڈونلڈ بریڈ مین نے حاصل کیا۔
46 سال بعد پاکستان کے ماجد خان نے کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف یہی کارنامہ انجام دیا اور آج ڈیوڈ وارنر بھی ان عظیم کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو گئے۔ڈیوڈ وارنر نے سنچری تک رسائی کیلئے صرف 78 گیندوں کا سہارا لیا جو اس گراؤنڈ پر بنائی گئی تیز ترین سنچری ہے، اس سے قبل وارنر نے ہی گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف سڈنی میں 82 گیندوں پر سنچری بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا میں کسی ٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن کے دوران کسی کھلاڑی نے 100 یا اس سے زیادہ رنز بنائے، اس سے قبل کلائیو لائیڈ نے 76۔1975 میں 98 رنز بنائے تھے۔
یہ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ میں بنائی گئی دوسری تیز ترین سنچری ہے جہاں سب سے تیز سنچری بنانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈین عظیم بلے باز برائن لارا کے پاس ہے جنہوں نے 77 گیندوں پر تین ہندسوں کی اننگز کھیلی تھی ?یہ لگاتار تیسرا سال ہے کہ ڈیوڈ وارنر نے نئے سال پر ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی ہو، اس سے قبل انہوں نے 2015 میں بھارت اور 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ اننگز کھیلی تھی۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…