اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یادش بخیر کہ چند روز قبل معروف مسلمان بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ کے لباس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں جن میں شامی اور ان کی اہلیہ کوماڈرن لباس کی وجہ سے بری طرح تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایک نے لکھا ‘‘شرم کرو سر، آپ ایک مسلمان ہو،بیوی کو پردے میں رکھو اور کچھ سیکھو ہاشم آملہ معین علی سے۔ انہوں نے
بھارتی کرکٹران دنوں160اپنی اہلیہ کے ساتھ سوشل میڈیامیں160تصویریں160وائرل کرنے کے بعد اب ان پرکی جانے والی تنقیدکاجواب دینے میں160مصروف ہیں۔
محمد شامی نے تنقید کرنے والوں کومنہ توڑ160جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ خوب جانتے ہیں160اچھاکیااوربراکیا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے مشہوربھارتی دانشورششی تھرور نے ایک واقعہ لکھا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ’’ قائد اعظم کی بیگم ‘‘رتی جناح ’’ اپنے لباس میں بے باک تھیں۔ قائد اعظم کی اہلیہ محترمہ رتی جناح کے بارے میں انتہائی بے باک انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ماڈرن لباس نے انہیں ممبئی کی اشرافیہ کی محفلوں میں انتہائی پرکشش بنا دیا تھا۔
اسی ضمن میں ششی گرورر نے ایک واقعہ بھی بھی سنایا کہ ایک بارممبئی کے گورنر لارڈ ولنگڈن نے گورنر ہاؤس میں ایک باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا۔ لارڈ ولنگڈن کی بیوی کو رتی جناح کا مختصر لباس پسند نہ آیا۔ اس نے آہستہ سے رتی سے پوچھا کہ کیا اسے سردی تو نہیں لگ رہی ؟ رتی نے جواب دیا نہیں ، میں ٹھیک ہوں۔مگر لارڈ ولنگٹن کی بیوی نے اپنے اے ڈی سی سے کہا کہ وہ جائے اور رتی جناح کے لئے کوئی شال لے کر آئے۔ یہ کوئی بڑا واقعہ نہیں تھا جسے نظرانداز کیا جا سکتا تھا۔ مگر جناح اپنی جگہ سے غصے میں اٹھ کھڑے ہوئے اور اپنی میزبان کو سخت لہجے میں کہا : ‘‘جب مسز جناح کو سردی لگے گی تو وہ خود کہہ دیں گی’’۔ یہ کہہ کر قائد اعظم نے اپنی بیگم کا ہاتھ پکڑا اور تقریب سے چلے گئے اور اس وقت تک دوبارہ اس گورنر ہاؤس میں قدم نہیں رکھا جب تک لارڈ ولنگڈن کا وہاں قیام رہا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا کو اس وقت ابلاغ کا مین میڈیم بھی سمجھا جا تا ہے جس پر کی گئی بات جنگل میں آگ کی طرح پھیل جاتی ہے ۔ خیر بحث جاری ہے اورسوشل میڈیاصارفین محمد شامی کی اہلیہ اوربیٹی کے لباس پہننے پرتنقید کررہے ہیں اور160ان کے لباس کوغیراسلامی قراردے رہے ہیں160اوربعض صارفین نے ان کی اہلیہ کوحجاب لینے کی خواہش کااظہارکیاہے یاررہے کہ محمد شامی کی اہلیہ ماضی میں160ماڈلنگ کرتی رہی ہیں۔
’’مسلمان بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ کے لباس پر ہونے والی تنقید زور پکڑ گئی ‘‘
3
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں