بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کونسا کھلاڑی مجھے بہت مشکل بلے باز لگتا تھا؟ محمد عامر نے بڑے راز سے پردا اٹھا دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ لارڈز میں کھیلے ۔ محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیس بک صفحے کیلئے ایک ویڈیو انٹرویو میں چند دلچسپ سوالوں کے جوابات دئیے۔محمد عامر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ مجھے کرکٹ میں واپسی کیے ہوئے ایک سال ہوا ہے تاہم شین واٹسن مجھے ہمشیہ مشکل بلے باز لگتے تھے۔
بلے بازی کیلئے مچل اسٹارک کا سامنا کرنے میں مزہ آتا ہے ٗ لارڈز اور میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی وکٹ ان کی فیورٹ وکٹ ہے۔2009 کا ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب ہم آسٹریلیا آئے تھے تو رکی پونٹنگ صفر پر کھیل رہے تھے اسی دوران میں نے ان کا کیچ گرادیا تھا جس کے بعد انھوں نے 200 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو ہمیں مہنگا پڑا تھا یہ کیچ ایسا ہے جس کے حوالے سے میں کہتا ہوں کہ نہ چھوٹتا۔محمد عامر کو کرکٹ کے علاوہ فٹ بال پسند ہے جبکہ جم میں ان کے بہترین ساتھیوں میں شان مسعود اور عمر امین ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ لارڈز میں میچ یا مالدیپ میں ہنی مون منانے کو موقع دیا جائے تو کس کا انتخاب کریں گے جس پر ان کا کہنا تھا کہ لارڈز میں کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے تو میں لارڈز میں میچ کھیلنا پسند کروں گا۔
محمد عامر نے 2010 میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ لارڈز میں کھیلا تھا جبکہ 6 سالہ بعد ٹیسٹ میں واپسی بھی اسی گراؤنڈ میں کی تھی اور اسی گراؤنڈ میں 2010 میں کھیلے گئے ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں جو ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…