لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئر مین شہریارخان نے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو ویمنز ٹیم کوچ اور جونیئر چیف سلیکٹر کے عہدوں سے فارغ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے باسط علی کو ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ اور جونیئر چیف سلیکٹر دونوں عہدوں سے فارغ کردیا۔ باسط علی کے دور میں دونوں ہی ٹیموں کی کارکردگی اچھی نہ تھی، اس پر باسط نے تنقید کرنے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ جڑ کر اپنا کیس مزید خراب کر لیا تھا۔
پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار باسط علی کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے مگر چیرمین نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے باسط علی سے دونوں عہدے واپس لے لئے۔ اس سے قبل شہریارخان نے اعلان کیا تھا کہ وہ خود معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے کوئی فیصلہ کریں گے، باسط علی نے چند روز قبل مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا مگر پھر نجم سیٹھی کے کہنے پر اگلے ہی روز فیصلہ بدل لیا تھا۔
پی سی بی نے کوچ اور جونیئر چیف سلیکٹر کو عہدوں سے فارغ کر دیا
3
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں