اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

علیم ڈار کا بڑا اعزاز،تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹاؤن(آئی این پی) پاکستانی امپائر علیم ڈار سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے۔پاکستان کے انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، وہ سب سے زیادہ 332 انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے ہیں،

انہوں نے یہ اعزاز کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کرتے ہوئے اپنے نام کیا، وہ اب تک 109 ٹیسٹ، 182 ون ڈے اور 41 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ اس سے قبل سب سے زیادہ میچز میں امپائرنگ کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن کے پاس تھا جنہوں نے 331 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے

واضح رہے کہ علیم ڈار 2009 سے 2011 تک مسلسل تین سال آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں، 2016 میں انہیں آئی سی سی گولڈن بیلز ایوارڈ ملا جب کہ 2011 میں ان کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا جا چکا ہے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…