پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

پاک آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ ،اہم تبدیلیاں،کون کون میدان میں اترے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (آئی این پی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ منگل سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ گرین کیپس کو سیریز میں وائٹ واش کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے،آسٹریلیا سکواڈمیں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں ،آل راؤنڈر ہلٹن کارٹرائٹ اور اسپنر او کیف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی سکواڈ میں بھی ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ یاسر شاہ کے غیر موثر ہونے پر آسٹریلیا نے آخری ٹیسٹ کے لئے سپن وکٹ تیار کر لی۔آخری ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم نے سڈنی میں بھر پور پریکٹس کی ،کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ گرین کیپس کو بولنگ اور فیلڈنگ میں مزید محنت کی ضرورت ہے،آخری ٹیسٹ میں دو اسپنرز کھلانے کا فیصلہ کنڈیشن دیکھ کر کرینگے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ منگل سے سڈنی میں شروع ہو گا، پاکستان کی قیادت مصباح الحق اور آسٹریلیا کی سٹیو سمتھ کریں گے۔ زخم خوردہ شاہین کلین سویپ کی خفت سے بچنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ کینگروز نے میلبورن میں ڈرامائی انداز میں کامیابی سمیٹ کر سیریز اپنے نام کی۔ گرین کیپس بائیس برس سے آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکے ، پاکستان نے انیس سو پچانوے میں وسیم اکرم کی قیادت میں آسٹریلیا کو سڈنی میں چوہتر رنز سے ہرایا تھا۔ اس سے قبلبرسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں کینگروز نے 39 رنز سے، جب کہ میلبورن میں اننگز اور 18 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔

ذرائع کے مطابق تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم بھرپور تیاری سے میدان میں اترے گئی، جب کہ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا بھی امکان ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں نئے بولرز کو آزمانے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ کلین سویپ کی خفت سے بچنے کیلئے شاہین نے گزشتہ روز بھر پور مشقیں کیں۔ یاسر شاہ کے غیر موثر ہونے پر آسٹریلیا نے آخری ٹیسٹ کے لئے سپن وکٹ تیار کر لی۔ سڈنی میں دونوں ٹیمیں اب تک سات ٹیسٹ کھیل چکی ہیں۔ چار میچوں میں میزبان جبکہ دو میں پاکستان فاتح رہا اور ایک ٹیسٹ برابری پر ختم ہوا۔

پاکستان نے سڈنی کے میدان پر آخری بار 1995 میں آسٹریلیا کو ہرایا تھا۔ قومی ٹیم کینگروز کے دیس میں 22 برس سے کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکی۔ اس دوران گرین شرٹس کو لگاتار 11 ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑا۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سہیل خان کی جگہ عمران خان یا راحت علی کی واپسی کا قوی امکان ہے جبکہ میدان میں اترنے والے متوقع گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔سمیع اسلم، اظہرعلی، بابراعظم، یونس خان، مصباح الحق(کپتان) اسد شفیق، سرفرازاحمد(وکٹ کیپر) وہاب ریاض، یاسرشاہ، محمدعامر اور راحت علی۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…