بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سال بدلتے ہی مصباح الحق بھی بدل گئے،بڑا اعلان

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (آئی این پی)میلبورن ٹیسٹ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دینے والے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کرکٹ سے کنارہ کشی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کی بات غصے اور مایوسی میں کہہ دی تھی۔ سپورٹنگ سٹاف سے لیکر کھلاڑیوں تک ہر ایک لڑنے کیلئے تیار ہے تو میں بھی تیار ہوں، ریٹائرمنٹ کے بارے میں بالکل نہیں سوچ ر ہا میری نظریں سڈنی ٹیسٹ پر مرکوز ہیں ۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کی باتوں کی یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ بیان غصے اور مایوسی میں دے دیا تھا۔’وہ 2016 تھا اور اب 2017 ہے’۔انہوں نے میلبورن میں دیے گئے بیان پر کہا کہ وہ ٹیم کی شکست پر غصے میں وہ بیان دے گئے تھے اور وہ بات اب پرانی ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹ اسٹاف سے لے کر کھلاڑیوں تک ہر ایک لڑنے کیلئے تیار ہے تو میں بھی تیار ہوں۔ مجھے اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی۔ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان نے اپنے سابقہ بیان کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بالکل نہیں سوچ رہے اور ان کی نظریں سڈنی ٹیسٹ پر مرکوز ہیں کیونکہ وہ اس بارے میں نہیں سوچنا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو اس بات پر شک نہیں ہونا چاہیے کہ مجھے اس ٹیم کو چھوڑ کر جانا چاہیے اور اس بارے میں میں میرے دماغ میں کوئی ابہام نہیں

۔2001 میں ڈیبیو کرنے والے مصباح الحق نے 2010 کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد پاکستانی ٹیم کی کمان سنبھالی اور مایوسیوں کے گرداب میں پھنسی ٹیم میں نیا جوش و ولولہ پیدا کر کے اس کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔پاکستان کو عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم بنانے والے کپتان نے اگلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز کو دیکھ کر ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی، روایتی طور پر سڈنی کی وکٹ آسٹریلیا کی دیگر وکٹوں سے مختلف ہوتی ہے لیکن ٹیم میں تبدیلیوں کا انحصار وکٹ دیکھ کر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سڈنی کی وکٹ عام طور پر اسپنرز کیلئے سازگار ہوتی ہے اور پاکستان ممکنہ طور پر ایک فاسٹ باؤلر کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ محمد نواز کو مقع فراہم کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…