بدھ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2024 

مالدیپ میں ہنی مون ،لارڈز میں میچ،کس کھلاڑی کو بال کرانامشکل لگتاہے؟محمد عامر کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل

datetime 1  جنوری‬‮  2017

کراچی (آئی این پی)فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ مالدیپ میں ہنی مون منانے یا لارڈز میں کرکٹ میچ کھیلنا ہوتو وہ لارڈز کے میچ کا انتخاب کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیں بازو کے فاسٹ باؤ لر محمد عامر کی ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں وہ انتہائی دلچسپ انکشاف کررہے ہیں۔محمد عامر نے ویڈیو میں انکشاف کیا کہ شین واٹسن وہ واحد بلے باز ہیں جنہیں بال کرانا انہیں مشکل لگتا ہے۔ فاسٹ باؤ لر کا کہنا تھا کہ لارڈز اور میلبرن ان کے پسندیدہ کرکٹ کے میدان ہیں اور لارڈز کے میدان میں وہ انتہائی عمدگی سے بال کراتے ہیں اور ان کا سب سے بہترین ریکارڈ بھی وہیں ہے۔جب سوال کیا گیا کہ کس کیچ کے چھوٹنے کا افسوس ہے تو ان کہنا تھا کہ 2009 میں جب آسٹریلیا میں رکی پونٹنگ کا کیچ چھوٹا اس وقت وہ صفر پرتھے لیکن اس کے بعد بہت بڑا اسکور کرگئے

محمد عامر نے بتایا کہ کرکٹ کے علاوہ انہیں فٹ بال بہت پسند ہے اور جم میں ان کے سب سے اچھے ساتھی شان مسعود اور عمر امین ہیں۔ان کے مطابق واٹس ایپ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے گروپ کو وہ سب سے زیادہ دیکھتے ہیں۔ان سے ایک انتہائی دلچسپ سوال کیا گیا کہ لارڈز میں میچ ہو یا مالدیپ میں ہنی مون منانے کا موقع تو آپ کس کا انتخاب کریں گے؟۔ جواب میں فاسٹ باؤ لر کا کہنا تھا کہ لارڈز میں کھیلنا کسی بھی کرکٹر کا خواب ہوتا ہے لہذا وہ لارڈز میں میچ کو ترجیح دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم بھی


پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…