جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹی 20 سیریز!

datetime 1  جنوری‬‮  2017 |

لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی دعوت دے دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ ‘ہم نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو رواں سال 11 مارچ سے 15 مارچ تک پاکستان میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی تجویز دی ہے جس کے لیے ہم ان سے رابطے میں ہیں’۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ‘ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے رواں سال پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کے دو ٹی ٹوئنٹی میچزامریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلنے کی دعوت دی ہے جس کے جواب میں ہم نے پاکستان میں دو میچ کھیلنے کی شرط رکھی ہے’۔ان کا کہنا تھا اگر ویسٹ انڈیز پاکستان کے دورے کے لیے رضامند ہوتا ہے تو ہم بھی ان کی درخواست کے مطابق رواں سال مارچ کے آخر میں دو ٹی ٹوئنٹی میچ فلوریڈا میں کھیلیں گے۔
ویسٹ انڈیز کی دعوت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘پی سی بی نے انھیں کہا ہے کہ ہم امریکا میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس سے پہلے انھیں پاکستان آنا ہوگا’۔پی ایس ایل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن کو پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہیں لیکن ‘ہم ان کے ساتھ رابطے میں ہیں انھیں منانے کی کوشش کرررہے ہیں’۔پی سی بی نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلنے کا اعلان کیا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ ‘پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا جس کے چند دنوں بعد پاکستان کے دورے سے انکار کی کوئی وجہ نہیں بنتی ہے’۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…