دبئی (آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے،جس کے مطابق پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی 10درجے ترقی پاکر کیرئیر بیسٹ چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں ،جبکہ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں سٹیو سمتھ پہلے ،ویرات کوہلی دوسرے ،جوئے روٹ تیسرے ،یونس خان 6درجے تنزلی کیساتھ14ویں ،مصباح الحق بھی تنزلی کیساتھ24ویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔باؤلنگ رینکنگ میں ابتدائی 10باؤلرز میں کوئی پاکستان باؤلرموجود نہیں روی چندرن ایشون پہلے ،رویندرا جدیجہ دوسرے ،یاسر شاہ 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے ،آسٹریلیا دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر موجودہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے،جسکے مطابق ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے ،آسٹریلیا دوسرے، پاکستان تیسرے ،جنوبی افریقہ چوتھے ،انگلینڈ 5ویں ،نیوزی لینڈچھٹے ،سری لنکا ساتویں ،ویسٹ انڈیز 8ویں ،بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے10ویں نمبر پر موجودہے۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں سٹیو سمتھ پہلے ،ویرات کوہلی دوسرے ،جوئے روٹ تیسرے ،یونس خان 6درجے تنزلی کیساتھ14ویں ،اسد شفیق 21ویں اور مصباح الحق بھی تنزلی کیساتھ24ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔باؤلنگ رینکنگ میں ابتدائی 10باؤلرز میں کوئی پاکستان باؤلرموجود نہیں روی چندرن ایشون پہلے ،رویندرا جدیجہ دوسرے،رنگنا ہیراتھ تیسرے ،ڈیل سٹین چوتھے ،ہیزل ووڈ پانچویں اور پاکستانی یاسر شاہ 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔