تیسرے ٹیسٹ میں مصباح الحق کی شرکت اور ریٹائرمنٹ؟میڈیا منیجر نے اعلان کردیا

31  دسمبر‬‮  2016

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کے لئے میلبورن سے سڈنی پہنچ گئی ،قومی ٹیم اور مینجمنٹ کی آج ( اتوار )کوآسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات بھی شیڈول ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کے لئے میلبورن سے سڈنی پہنچ گئی ہے۔ کھلاڑیوں نے گزشتہ روز آرام کیاجبکہ آج اتوار کو آسٹریلوی وزیر اعظم سے ملاقات طے ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پیر سے پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔ دوسری جانب میڈیا منیجر امجد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ مصباح الحق تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان مستقبل پر غور ضرور کر رہے ہیں البتہ ایسا نہیں ہے کہ وہ میچ میں ہی شرکت نہ کریں۔ امجد بھٹی نے کہا کہ شکستوں سے ٹیم کا مورال ضرو ر گرا ہے تاہم کھلاڑی نئے عزم کے ساتھ تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز کا اچھا اختتام کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو میں شکست کھا چکی ہے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…